دنیا

افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم اور طالبان کے درمیان لڑائی کا آغاز

افغانستان میں وہابی دہشت گرد گروہوں داعش اور طالبان کے درمیان خونریز لڑائی کا اس وقت آغاز ہوا جب داعش نے طالبان کے زیر قبضہ علاقوں خوگیانی کے 6 دیہاتوں اور ضلع شیرزاد پر قبضہ کرلیا۔ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے خوگیانی کے 6 دیہاتوں اور ضلع شیر زاد پر قبضہ کرلیا لیکن شدید لڑائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے سے تقریبا 500 خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 2014 میں افغانستان کے مشرقی علاقوں میں پہلی مرتبہ داعش کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے نہ صرف طالبان بلکہ غیر ملکی اور مقامی افواج کی حدود کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button