امام کعبہ کی باتیں آب زر (پٹرول) سے لکھےجانے کے قابل ہیں!!!!!!
شیعیت نیوز: امام کعبہ کی باتیں آب زر(یعنی پٹرول) سے لکھےجانے کے قابل ہیں!!!!!! فرمایا کہ اسلام میں مذہبی تعصب ،منافرت تشدد اوردہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔اسلام امن کا مذہب ھے ،مسلمان ایک دوسرےکا احترام کریں۔۔ سعودی عرب نے یمنی بہائیوں کی پکار پر ………الخ
سبحان اللہ ۔۔…..۔ماشاءاللہ کیا کہنے یا شیخ الکبیر!!!تیری آواز مکے اور مدینے!!کانوں کو یقین نہیں آرہا کہ آپ یوں بھی تقریر کر سکتے ہین ؟؟؟؟؟؟
لیکن لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتے کہ وہ کونسا اسلام ہے جس میں مذکورہ باتوں کی گنجائش نہیں ہے؟ ہمارے ہاں آپ کے خالص تیل کے زور پر جس ملاوٹی اسلام کا پر چار کیا جارہا ہے اس کو تو آپ جانتے ہی ہیں کچھ اس بارے بھی ارشاد فرما جاتے..!!
باقی یمنی بھائیوں کی پکار پر آپ کی طرف سے ان کی پکار خاموش کرنے کی جو کوششی ہورہی ہےاس کو نہ صرف ہمارے” میٹھے پان والے مولوی صاحبان ” نے خراج تحسین پیش کیا ہے بلکہ اخوک المکرم الشیخ اوباما و الخادم الحرم الاول الشیخ نتن یاھو نے بھی بے حد سرا ہا ہے اور آپ کے حق میں میٹھا پان کھلا کر قبلہ طاہر اشرفی سے دعا کروانے کا وعدہ کیا ہے،اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ اللہ نے آپ کو کتنی اچھی حس مذاح عطا کی ہے…
مگر یا شیخ !!! آپ کے ملفوظات پڑھ کے مجھے علامہ اقبال نامی ایک گمراہ اور فسادی شاعر کاشعر یاد آگیا:
چوں کفر از کعبہ برخیزد کجا ماند مسلمانی؟؟؟؟
اس کفریہ شعر پر میں علامہ اقبال کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ ان کو معاف فرمائیں گے ۔
مگر ان کےاس فتنہ پرور شعر کا تو جواب ہی نہیں سوجھ رہا :
فتنہ ملت بیضا ہے امامت اس کی
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے
اس بات پہ تو بس چچا غالب کو ہی یاد کیا جا سکتا ہے کہ: کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
تحریر: علیم رحمانی







