پاکستان

ایک کے بعد ایک سعودی وفود کی پاکستان آمد، دال میں کچھ کالا ہے؟

شیعیت نیوز: ایک کے بعد ایک سعود ی وفود پاکستان آرہے ہیں ، کہیں دال میں تو کالا نہیں ۔

آج سعودی شوریٰ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کا وفد عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا، راجہ ظفر الحق اور اراکین پارلیمنٹ نے نور خان ائیر بیس پر وفد کا استقبال کیا۔

سعودی شوریٰ کونسل کا وفد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان آیا ہے، شوریٰ کونسل کا دورہ 14 سال بعد ہو رہا ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز جی ایچ کیو میں سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العائش نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امام کعبہ اور دیگر وفود بھی پے در پے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

تجزیہ کارواں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کسی نا کسی سعودی وفد کی پاکستان آمد بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے، جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ ایران کے دوران ہی یہ دوسرا وفد پاکستان پہنچ ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بن سلمان پاکستانی حکومت پر اپنا پریشر قائم رکھنے کے لئے سعودی وفود کو پاکستان روانہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button