پاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کی ایسٹرکے موقع پر سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل کےسربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےسری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر تین گرجا گھروں اور تین مختلف ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں 35 غیر ملکی سیاح سمیت کم از کم 158 افرادکے جانی ضیاع اور400سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی انسانیت کی دشمن ہے اور دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔

علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ و ہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان خود ایک عرصہ سے دہشتگردی کا شکار چلا آرہا ہے لہذاپاکستان سمیت دیگرتمام ممالک کو چاہیے کہ دنیا سے دہشتگردی کی روک تھام اور خاتمے کیلئے متحد ہو کر موثراور ٹھوس اقدامات اٹھاناوقت کی ضرورت بن چکا ہے تاکہ پوری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کوممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button