پاکستان

سکیورٹی اداروں کی کوئٹہ میں اہم کاروائی ہزارہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گردگرفتار

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بال بیرنگ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہل کاروں اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرز نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button