پاکستان

سکیورٹی فورسزکی کاروائی، ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگردہلاک

شیعیت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ زڑکنی میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد عبدالرحمان عرف عبدو اور فرمان عرف ثاقب ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دشت گردوں سے اسلحہ و دیگرسامان برآمد، جاں بحق دشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم، میگزینز سمیت دیگرخطرناک سامان بھی برآمد کرلیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایاجاتا ہے جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ سمیت انسداد دہشت گردی کے کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور دشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق ماہ فروری سے اب تک ٹارگٹ کلنگ اور دشت گردی کی 29 واقعات میں 15 سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 7 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جبکہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں 4 سے زائد انتہائی اہم دشت گرد مارے گئے جبکہ 6 سے زائد دشت گرد و سہولت کار گرفتار کرلئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button