پاکستان

عمران خان اپوزیشن کے خلاف تو بولتے ہیں لیکن نریندر مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے۔بلاول بھٹو زرداری

شیعت نیوز : ہم جمہوریت پسند جماعت ہیں،ترقی پسند ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔ جب سے سیاست میں ہوں دہشت گردوں کے خلاف، کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف تو بولتے ہیں لیکن نریندر مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن کو کیسے آمادہ کرے گی کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے یا کالعدم تنظیموں کے خلاف قدم اٹھائیں گے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ الیکشن میں آپ کے اتحادی تھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی صرف اور صرف پی ٹی آئی کی مدد کرنےکے لیے کی گئی الیکشن میں جہاں کالعدم تنظیموں کو ری بین کرکے انہیں الیکشن میں لایا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو سپورٹ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لیے احتساب موجود ہے،حکومت کا جو بھی ناقد ہے چاہے وہ سیاستدان ہو یا چھوٹا سا بلاگر ہو اس کے خلاف اقدامات کیے جاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کیا پیغام دے رہے ہیں دنیا کو کہ کالعدم تنظیموں کے لیے این آر او، استثنیٰ، کالعدم تنظیموں کے لیے عدالت میں کوئی تاریخ نہیں ملتی، ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 3 بار کے وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں ہیں بیمار ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کو گرفتار نہیں کرواسکتے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے لیکن کالعدم تنظیموں کو آمدن سے زائد اثاثوں پر گرفتار نہیں کرواسکتے، ان کے اثاثے کہاں سے آتے ہیں اس پر جے آئی ٹی بٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل سوال ہے اس کا جواب آنا چاہیے،اس لیے ہم کالعدم تنظیموں کا مقابلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کررہے بلکہ دہشت گردی کی وجہ سے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button