پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ۲ شیعہ عزادار شہید

شیعت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 دن امن رہنے کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ہوگئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود موضع نواب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ۔ فائرنگ سے غلام عباس  ولد ربنواز اور غلام قاسم شہید ہوگئے جبکہ دو بھائی حقنواز اور شاہنواز کے زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے دروازے پر دستک دی جیسے ہی یہ افراد باہر آئے تو دشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے غلام عباس موقع پر شہید ہو گیا جبکہ حقنواز، غلام قاسم اور شاہنواز زخمی ہو گئے۔  

موٹرسائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قاسم بلوچ شہید ہوگیا۔ذرائع کے مطابق شہید و زخمی بلوچ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button