پاکستان

شیعہ مسنگ پرسن اسدعباس کے والدکوہارٹ اٹیک،اہل خانہ کا 15مارچ کوماتلی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کا اعلان

شیعیت نیوز : ماتلی کے شیعہ مسنگ پرسن اسدعباس کے والد کو دل کا دورہ ، اہل خانہ کی جانب سے اسدعباس کی بازیابی کے لئے 15مارچ کو احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان، تفصیلات کے مطابق گذشتہ آٹھ ماہ سے ماتلی ضلع بدین کے لاپتہ محب وطن شیعہ جوان اسد عباس ولد محمد اشرف بھٹی جواں سال فرزند کی جدائی کا غم سہتے سہتے عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے ہیں،انہیں دل کے دورے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے، جبکہ مغوی کا معصوم بیٹا گذشتہ آٹھ ماہ سے اپنے بابا کی راہ تک رہاہے اور روزجائے نمازپربیٹھ کر اس کی باحفاظت واپسی کی دعامانگ رہاہے، دوسری جانب لاپتہ شیعہ جوان اسدعباس کے اہل خانہ نے اپنےپیارے کی بازیابی کے لئے 15مارچ بروز جمعہ ماتلی پریس کلب پر احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کااعلان کیاہے، جس میں تمام مکاتب فکر ،شیعہ سنی مسلمانوں ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھرسے سینکڑوں شیعہ جوان، علماء، اکابرین، سیاسی وسماجی شخصیات کئی کئی سالوں اور مہینوں سے جبری طورپر لاپتہ ہیں، جن کی بازیابی کے لئے گذشتہ کئی برسوں سے اجتماعی انفرادی حیثیت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چیف جسٹس اور اعلیٰ سول وعسکری حکام سے اپنے پیاروں کی باحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button