پاکستان

ہماری پاک فوج کے بہادر نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط دفاعی قوت رکھتا ہے، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے اچھی طرح جان لیں کہ ہمیں اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں رہیں، لیکن جنگ مسلط کر دی جائے تو غیرت مند قوم اپنی جان پر کھیل کر اپنی دھرتی کی حفاظت کرتی ہے۔

وہاڑی کے مولانا نسیم عباس جوادی کے نام پیغام میں ایم ایم اے کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی سرکار کو ایک بار پھر کہتے ہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، بھارتی دراندازی کو ساری دنیا نے دیکھا کہ اسے منہ کی کھانا پڑی، اس کی بزدل سپاہ دھول چاٹتی ہوئی واپس لوٹی، ہماری پاک فوج کے بہادر نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مودی سرکار نے دونوں ملکوں کی عوام کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے گا، دشمن کو اب ہوش کے ناخن لے لینے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button