پاکستان

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی راہ خدامیں شہادت اس بات کا اعلان ہے کہ یہی لوگ سرخرواورامام القائم ؑکے حقیقی منتظرہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےبانی آئی ایس او، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی24ویں برسی کے موقع پرمرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی راہ خدااور حسینی خط پر شہادت در حقیقت اس بات کا اعلان ہےکہ امام حسین ؑ کے بتائےہوئے راستے پر چلنے والے سرخرو ہیں اور اس راہ میں شکست کا گزر نہیں اور یہی لوگ امام القائم علیہ السلام کے حقیقی منتظر ہیں لھٰذاوہ اس راہ پر چلتے ہوئے تھکتے نہیں اور ان کے لبوں پر شکستہ پہلو،راہ ولایت کی پہلی شہیدہ کا نام یا زہراؑءکی ندائیں اس بات کی گواہ ہیںکہ ہماری فتح یقینی ہے ،ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی تصویر میں ان کے متبسم چہرے پر عیاں پیام ہم پڑھ سکتے ہیں کہ حسینی کبھی ہارا نہیں کرتے ۔اما م زمانہؑ کے منتظر کبھی تھکا نہیں کرتے اور لبیک یا زھراؑءکی صدا بلند کرنے والے یقینامنزلِ مقصود پرپہنچ کر رہیں گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button