پاکستان

نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متفق تھیں اسی لیے اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر پر تحقیقات جاری ہیں اوراگر کوئی ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 26 سے 28 فروری تک دونوں ممالک کے درمیان کافی تناؤ رہا، پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور اب کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے تاہم پاکستان نہیں چاہتا خطے کا امن متاثر ہو۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متفق تھیں اسی لیے اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، سسٹم بہتر ہونے سے پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں اس واقعے کے بعد پاکستان نے بھارت کو تحقیقات میں ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ڈوزیئر ملا ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں اور اس کو متعلقہ وزارت دیکھ رہی ہے اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button