پاکستان

نیکٹا کی68 کالعدم جماعتوں کی فہرست میں سپاہ صحابہ سمیت 40 سعودیہ نواز تنظیمیں شامل

شیعیت نیوز: نیکٹا نے 68کالعدم جماعتوں کی فہرست جاری کردی،فہرست میںسپاہ صحابہ سمیت 40 سعود ی نواز تنظیمیں شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 68 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے،انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں لشکر جھنگوی، جیش محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

فہرست 4 مارچ 2019ء کو اپ ڈیٹ کی گئی ہے، فہرست میں جماعت الدعوۃ اور اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسداد دہشت گردی ایک 1997ء کے تحت واچ لسٹ پر ہیں، جن پر آج پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکریٹری داخلہ نے کہاکہ حراست میں لئے گئے 44 افراد میں مفتی عبدالروف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں،شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں کسی دباؤ میں نہیں کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے عین مطابق ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں۔شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ ہم واضح پالیسی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

دھیاں رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں زیادہ تر تنظیمںن سعودی عر ب کی حامی یا انکے فنڈ پر چلائی جارہی ہے، جو پاکستان کے لیئے انتہائی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں، یہ تنظیمیں فرقہ واریت، دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب اس فہرست میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی جماعت تحریک جعفریہ کو بھی کالعدم قرا ر دیا گیا ہے، جبکہ حکومت کے پاس تحریک جعفریہ کو کالعدم قرار دینے کا کوئی جواز و ثبوت موجود ہیں اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک کیس بھی درج ہے ، محض بلینس پالیسی کے تحت شیعہ جماعتوں کو کالعدم قرار دینا ناانصافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button