پاکستان

ملت جعفریہ کے لئے خوشخبری ،ایم ڈبلیوایم کے رہنماسبط اصغر باحفاظت بازیاب

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ کے لئے خوشخبری ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما، معروف سماجی شخصیت اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن سید سبط اصغر زیدی 5روز کی جبری گمشدگی کے بعدباحفاظت طور پر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، شیعیت نیوز کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنےکے اعلان کے بعد سکیورٹی اداروں نے سبط اصغر کا ان کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کروایا تھا جس میں ان کی ممکنہ رہائی کی اطلاع دی گئی تھی، جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سبط اصغر زیدی اب سے کچھ دیر قبل باحفاظت اپنے گھرپہنچ گئے ہیں سبط اصغر کی باحفاظت رہائی کے بعد ایم ڈبلیوایم نے گورنرہائوس پر کل ہونا والا احتجاجی موخر کرنے کا اعلان کردیاہے، اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سبط اصغر کو غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاتھا، جس کے بعد ممکنہ احتجاجی تحریک کے آغاز کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے انہیں رہا کردیا ،سکیورٹی اداروں کو یہا ں اس بات کا خیال رکھنا چاہئےکہ بناءٹھوس ثبوت اور شواہد کے کسی بھی بے گناہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ نا بنایاجائے، ملت جعفریہ نے ہمیشہ وطن عزیز کی بقاء، سلامتی اور استحکام کی خاطر عظیم جانی ومالی قربانیاں پیش کی ہیں ، ملت جعفریہ یہ توقع رکھتی ہے کہ ریاست پاکستان اور سکیورٹی ادارے سبط اصغر زیدی کی طرح دیگر بے گناہ شیعہ اسیروں کو بھی جلد رہا کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button