دنیا

امریکہ اسرائیل کو بچانے کیلئے دن رات کام کر رہا ہے

برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق امریکی فوج نے پہلی بار جدید ترین فضائی اور میزائل دفاعی نظام اسرائیل میں نصب کر دیا۔ مارچ کے مہینے میں شروع ہونیوالے تنصیب کے اس عمل کا مقصد فوج کی ایسے ہتھیار فوری نصب کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

امریکی یورپین کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ تھاڈ سسٹم فوری اسرائیل منتقل کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی سلامتی کے امریکی عزم کا عکاس ہے۔ تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ تھاڈ میزائل سسٹم منتقل کرنے میں کتنا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ تھاڈ دنیا کا مربوط فضائی اور میزائل دفاعی نظام ہے، مختصر وقت میں اس کی تنصیب سے کسی بھی متوقع خطرے سے فوری نمٹنے کی امریکی فورسز کی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کوریکس نے کہا کہ تھاڈ سسٹم کے تمام ضروری آلات صحرائے نقب کے ایئر بیس پر موجود ہیں، اس سسٹم کو جلد خفیہ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button