پاکستان
بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی اندازمیں جواب دیا جائے گا،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔