دنیا

امریکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے، روس

امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی اور اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے شام کے خلاف غاصبانہ اقدامات کی توجیہ کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے بقول ہم شام میں امریکہ کی بعض کارروائیوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بعید نہیں سمجھتے اور امریکہ کے اقدامات شام کی بشار اسد حکومت کو منفی ظاہر کرنے کی غرض سے انجام پا رہے ہیں۔

اس سے قبل مغرب نے غوطہ شرقی کے علاقے دوما میں شامی عوام کے خلاف شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا جبکہ بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ مغرب کے اس اقدام کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابی کی حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button