دنیا

امریکا کے بعد افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری کو سعودی عرب تحفظ دیگا، ترک اخبار

شیعیت نیوز: ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان بہت جلد بھارت کا دورہ کریں گے،جہاں افغانستان کے معاملات زیر غور رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک اخبار نے سرخی لگائی کے بہت جلد بن سلمان دہلی کا دورہ کریں گے جہاں انکی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی محمد بن سلمان سے افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے بات چیت کریں گے۔

دھیاں رہے کہ امریکا افغانستان کو بہت جلد چھوڑنے جارہا ہے اور پیچھے داعش جیسی تنظیم مضبوط بھی کررہا ہے، جس پر بھارت کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے کیونکہ بھارت کی بڑی سرمایہ کاری افغانستان میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نریندر موودی محمد بن سلمان کے ذریعہ داعش اور دیگر قوتوںسے تعلقات استوار کرنے کے لئے زور ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں داعش کی لانچنگ کے حوالے سے سعودی عرب امریکا و اسرائیل کی ایماء پر راہ ہموار کرنے میں ملوث ہے، اسی لئے بھارت نے اب سعودی عرب سے درخواست کی ہے انکی افغانستان میں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

لہذاپاکستان کے پڑوس افغانستان میں بھارت اور داعش جیسی پاکستان دشمن قوتوں کی موجود گی انتہائی خطرنا ک ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ خطرنا ک بات یہ ہے کہ انکی سرپرستی سعودی عرب کی جانب سے کی جارہی ہے جو پاکستان کے اندر شدت پسند مدارس اور اپنے سرمائے کی وجہ سے کافی اثر رسوخ رکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button