پاکستان

گلگت بلتستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقہ سے منایا گیا، ریلیوں جلسوں کا اہتمام

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا، گلگت، سکردو، استور، گانچھے، دیامر سمیت دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا، فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل احسان محمود خان نے گلگت اور سکردو دونوں جگہوں پر ریلیوں کی قیادت کی، صبح گلگت میں ریلی نکالنے کے بعد فورس کمانڈر بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو پہنچ گئے اور وہاں بھی ریلی میں شریک ہوئے، دوسری طرف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button