پاکستان

جی بی اسمبلی کے اجلاس کی منسوخی ن لیگ اور تحریک انصاف کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ، کیپٹن (ر) شفیع خان

شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہم نے سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی، اونر شپ ایکٹ سمیت دیگر عوامی مسائل پر بات کرنی تھی، جس کے ڈر سے حفیظ الرحمن نے راہ فرار اختیار کی اور گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط ہونے کے باوجود اسمبلی اجلاس کو منسوخ کیا گیا، اجلاس کو منسوخ کرنا رول آف پروسیجر کی کھلی خلاف ورزی ہے، دنیا میں کہیں بھی اس قسم کا قانون نہیں ہے کہ سمری منظور ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس منسوخ ہو، اس سازش میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور سپیکر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں، گندم کی قلت ہے، گندم کے کوٹے میں کٹوتی ہوئی ہے اور دیگر مسائل ہیں، ان پر اسمبلی میں بات ہونی تھی اور خصوصی طور پر سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی اور اونر شپ ایکٹ لانا تھا، جس کے ڈر سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ نے ملکر اجلاس کو غیر قانونی طریقے سے ملتوی کروا دیا ہے، اس اقدام پر عوام ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button