پاکستان

ادبی دہشتگردی:سندھ حکومت کی مولا علی کی شہادت کو انتقال قرار دینے کی سازش بے نقاب

شیعیت نیوز: امیر کائنات امام علی علیہ سلام سے خوارج کا بغض آج بھی جاری ہے، آج بھی خوارج آپکی شہادت سے خوفزدہ ہیں، اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی ایماء پر وزارت تعلیم کی سرپرستی میں ادبی دہشتگردی جاری ہےجسکے تحت منظم پلانگ کے ذریعہ وہابی نظریات کا پرچار کیا جارہا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک کے زیر انتظام شائع ہونے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں امیر کائنات امام علی علیہ سلام کی زندگی پر مبنی کالم میں حقائق سے عاری واقعات کو نقل کرکے انکی شہادت کو انتقال لکھ کر ادبی دہشتگردی کی گئی ہے۔

ادبی دہشتگردی کیا ہے؟

ایک دہشتگردی یہ ہے کہ جو وہابی اپنے جسم پر بم باندھ کر انسان کی جان کا خاتمہ کردیتے ہیںیہ دہشتگردی کی سفاک شکل ہے، لیکن ادبی دہشتگردی اُسے کہتے ہیں جب لٹریچریا قلم کے ذریعہ اقوام کے نظریے کو تبدیل یا انکی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشیش کی جائے جو آجکل پاکستان میں اسلامیت اور معاشرتی علوم کی کتب میں بکثرت نظرآرہی ہے۔

اس سے قبل بھی سندھ اور دیگر صوبوں کی پرائمری کلاسزسمیت ہائی ایجوکیشن کی کتب میں بھی ایسی ادبی دہشتگردی دیکھنے کو ملی ہے جو مسلمانوں کی تاریخ کو غلط زوایہ پیش کرتی ہے، تاکہ اسکولوں سے پروان چڑھنے والا بچہ غلط نظریات و افکار لے کر جوان ہو۔

75036e19-389d-4b8d-8297-ee4da135b0d6.jpg

fa2958eb-80a9-487f-9233-1c313bfaff7a.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button