عوامی حقوق کے لئے سرگرداں شیخ حسن جوہری، گلگت بلتستان کی ن لیگی حکومت کے ہاتھوں گرفتار

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام، عوامی حقوق کے لئے برسرپیکار بلتستان یوتھ الائنس کے چیئرمین شیخ حسن جوہری کونقص امن کوبنیادبناکر بلاجواز گرفتارکرلیا، شیخ حسن جوہری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام سراپااحتجاج، اسلام آباد پریس کلب پر آغا علی رضوی کی زیر قیادت شدید احتجاج، فوری رہائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیےکوشاں ہردل عزیز شخصیت شیخ حسن جوہری کو مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے کارندوں نے گرفتارکرلیا ہے،ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں آغا ضیاءالدین رضوی کی برسی کی مناسبت سے یادگارشہداءپر منعقدہ تعزیتی جلسے سے ان کے روائتی حکومت مخالف خطاب کونقص امن کیلئے خطرہ دیکر گرفتار کیا گیاہے، ان کی گرفتاری کے پس پردہ دراصل جی بی آرڈر کا نفاذہی ہے شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کو ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھا جارہاہے۔
واضح رہے کہ مولا نا حسن جوہری گلگت بلتستان کے حقوق کی موثر آواز اور جوانوں کے مقبول رہنما ہیںجو ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر هوکر ظلم،ناانصافی کے خلاف اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،حکومت کی طرف سے بار بار ان کو ہراساں کرنا اور اب گرفتاری اس بات کی علامت ہے.حکومت دلیل،منطق اور گفتگو کے بجائے طاقت کے زور پر حریت پسندوں کی آواز کو دبا نا چاهتی ہےجو کہ انسانی وجمہوری اقدار کے منافی ہے،طاقت کے زور پر ممکن ہے وقتی طور پر یہ آواز دب جائے.لیکن عوام میں مزید بے چینی اور نفرت میں اضافہ ہوگا،حکومت کو چاهیے مختلف ایشو پر انتقامی کار وائی سے گریز کرتے ہوئے مخالف رهنماوں اور اختلاف نظر رکھنے والوں کے ساتھ مفاهمت،گفتگو اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے،طاقت کا استعمال جمهوری حکومت کا شیوه اور طریقہ نہیں،مولانا حسن جوہری کے فوری رہائی حکومت کی عقل مندی اور علاقه کے مصلحت میں ضروری ہے۔