پاکستان

میرٹ کی پامالی اور کرپشن پرآغا راحت حسینی الحسینی کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی حکومت گرانے کا اعلان

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے معروف عالم دین حجت السلام علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے صوبائی حکومت کی جانبدارنہ اور غیرمنصافانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں خلاف قانون اور سفارش کی بنیاد پر موجودہ صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے، اب بھی وفاقی حکومت کچھ نہ کرے تو ہم عوام کو ساتھ لے کر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے خطبے میں آغا راحت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ایک مخصوص طبقے کو نوازا جارہا ہے۔ جس سے روزانہ میرٹ کی پامالی اور اہل افراد کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔ اس طرح کی طرز حکمرانی سے حکومت اپنی جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھوچکی ہے اور عام طبقات کے مفادات کو پامال کرنے کی روایت پامال ہوگئی ہے۔ ان مظالم پر دیگر مکاتب فکر اور عام عوام کو اعتماد میں لے کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور صوبائی حکومت کو مجبور کرکے عدل و انصاف کے نظام کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجودہ حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگی اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچے کے باوجود وفاقی حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اب بھی وفاقی حکومت آگے نہ بڑھے تو ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button