پاکستان

قاتلوں کی گرفتاری کیلئےحکومت کو دو ہفتے کا وقت دیتی ہوں،جس دن میری آواز اُٹھے گی تو ساری دنیا دیکھے ،والدہ شہید علی رضا عابدی

شیعیت نیوز: گذشتہ دنوں کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف شیعہ سیاسی رہنماسید علی رضا عابدی کی والدہ محترمہ نے کہاہے کہ حکومت کو دو ہفتے کا وقت دیتی ہوں، مجھے میرے بیٹے کے قاتل پکڑ کر دے،تفتیشی ادارے اتنے بھولے نہیں کہ تحقیقات نہ کرسکیں، ہمیں بھی پتہ ہے اِن سب کا،جس دن میری آواز اُٹھے گی تو ساری دنیا دیکھے گی کہ میں اِن کا کیا حشر کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک این جی او کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر علی رضا عابدی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علی رضا عابدی کی والدہ نے چیف جسٹس سے تحقیقاتی کمیشن بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button