فوٹو گیلری
امامیہ اسکائوٹس کی مزار قائد پر حاضری، تصویری رپورٹ
امامیہ اسکائوٹس کی مزار قائد پر حاضری،تصویری رپورٹ
امامیہ اسکائوٹس کراچی ڈویژن کی جانب سے 25دسمبر یوم ولادت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر مزار قائد پر سلامی دی گئی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس نے بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ برادر محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ25 سمبر محض قائداعظم کی ولادت کا دن نہیں بلکہ ایک فکر کی ولادت کا دن ہے ایک کامیاب سوچ کا دن ہے،آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم قائد اعظم کی خطبات کی روشنی میں اپنا سفر جاری رکھیں خصوصاً طالبعلموں سے قائد اعظم نے جو خطاب کیے ان کو نہ صرف پڑھا اور سمجھا جائے بلکہ ان پر عمل بھی کیا جائے۔