پاکستان

پاک ایران تعلقات کی توسیع میں پاکستانی آرمی چیف کا اہم کردارہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی

شیعیت نیوز: پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع میں پاکستانی آرمی چیف ”جنرل باجوہ” نے اہم کردار ادا کیا ہے.”چوہدری پرویز الہی” نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستانی آرمی چیف کی بیک ڈور ڈپلومیسی موثر رہی.انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جنرل ”قمر جاوید باجوہ” نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا.یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا اہم دورہ کیا. اس دورے کے موقع پر انہوں نے اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں.اس دورے کے بعد سب بڑی پیشرفت جو سامنے آئی وہ ایرانی سپہ سالار کا دورہ پاکستان تھی.ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ”محمد باقری” نے جنرل باجوہ کی دعوت پر پاکستان آئے.پاکستانی آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے مختلف عسکری اور دفاعی وفود نے ایک دوسرے کے ملکوں کے بھی دورے کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button