پاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کا جبری گمشدہ نواسہ حمزہ نقوی بازیاب ، باحفاظت گھر واپس

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا جبری گمشدہ جواں سال نواسہ حمزہ نقوی بازیاب ہوگیا،دو ماہ قبل لاپتاہونے والا حمزہ نقوی باحفاظت اپنے گھر پہنچ گیاہے، تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کا نواسہ اور علامہ عبدالجلیل نقوی مرحوم کا فرزند حمزہ نقوی جسے تقریباًدو ماہ قبل راولپنڈی میں اس کی رہائش گاہ سے سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ ادارے کے اہلکار اٹھا کر لےوہ بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گیاہے،حمزہ کی بازیابی کی تصدیق علامہ ساجد علی نقوی کےفرزند عون ساجدنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ فیس بک پر حمزہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے کی ہے، جس میں انہوں  نے کہاہے کہ الحمد اللہ آج حمزہ واپس گھر آگیا ہے،واضح رہے کہ تقریباًدو ماہ قبل سکیورٹی ادارے اور حمزہ نقوی کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتھا، بعد ازاں ان کی گرفتاری سی ٹی ڈی کی جانب سے میڈیا کو ظاہر کی گئی تھی جس میں حمزہ کو کالعدم جماعتوں کے سوشل میڈیا ونگ کا اہم رکن قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button