پاکستان

میرانشاہ، پا ک فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک تکفیری دہشت گردہلاک

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر جھنگوی، داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے حملہ آور کی لاش شناخت کیلئے ہسپتال میں رکھی گئی ہے اگر اُس کی شناخت نہ ہوئی تو امانتاً دفنا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button