دنیا

امریکہ کو ایران پر پابندیوں پر عمل در آمد میں ناکامی کا سامنا

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپیو نےکل سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی اقدامات کے بے نتیجہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو ایران کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہئیے۔

یورپی ممالک ایران کے خلاف پابندیوں پر امریکہ کا ساتھ نہ دینے کے ساتھ ساتھ جوہری معاہدے کے تحفظ کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہوا اور حتی امریکہ کے اتحادی بھی واشنگٹن سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزراء خارجہ اور خزانہ اور اسی طرح یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین اور بینکنگ کے امور کو جاری رکھنےکیلئے ایک مالی پیکیج کی جانب اشارہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button