دنیا

روس کی جولان میں داعش کے مراکز پر شدید بمباری

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی طیاروں نے شام کی اسرائیل کے سرحدی علاقے جولان میں موجود عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش پر زبردست بمباری کی ہے۔

روسی طیاروں کی جانب سے اسرائیل شام سرحد کے قریب جولان میں داعش کے مراکز پر بمباری کی جا رہی ہے۔

یہ علاقے پہلے سعودی حمایت یافت باغیوں کے قبضہ میں تھے جواب اسرائیل کی مدد سے داعش کے قبضہ میں آ گئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اپنے زیر قبضہ 18 دیہات بغیر کسی جنگ کے داعش کے حوالے کر کے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

روسی طیارے کی جانب سے ان دیہات پر بمباری کی جا رہی ہے جبکہ اس علاقہ میں موجود داعش کے ڈیڑھ ہزار جنگجو ہنوز مزاحمت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی روسی اور شامی بلاک کے مقابلے میں امریکی، صہیونی اور عربی اتحاد کی حمایت میں بول رہے ہیں جن کی پیداوار داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی صورت میں ساری دنیا پر عیاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button