مقبوضہ فلسطین

شاہی تخت تک پہنچنے کیلئے بن سلمان صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لارہے ہیں:فلسطینی عہدیدار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت اسلامی جہاد کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تنا کےساتھ انٹرویو میں ’’ابومجاہد‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی آل سعود شاہی خاندان کا کوئی فرد شاہی تخت تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے وہ غیر معمولی اقدامات انجام دیتا ہے جس کی واضح مثال شاہ عبداللہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2002ء میں سعودی شہزادے کے طورپر عبداللہ نے 1967ء کی سرحدوں کے اندر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مسئلہ اُٹھایا اور سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان سفیروں کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہاکہ بن سلمان اب اسی راستے پر گامزن ہیں اور وہی کررہے ہیں جو مصر کےسابق صدر انور سادات نے کیا جب انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button