پاکستان

سعودی مداخلت: ایم ایم اے میں شامل جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر سعودی عرب  نے اپنی مداخلت کرتے ہوئے جماعت اہل حدیث کے ذریعہ پنجاب میں نواز لیگ کو سپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ مجلس عمل میں شامل سعودی عرب کی ہم مسلک جماعت اہلحدیث نے پنجاب میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اہل حدیث افراد ن لیگ کو ووٹ دیں جبکہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں ایم ایم اے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ سے اپنی مداخلت رکھنے کے لئے مختلف جماعتوں پر سرمایہ کاری کرتا ہے، ن لیگ سعودی نواز جماعت ہے جسکی حمایت میں انہوں نے اپنی ہم مسلک جماعت کو ہدایت دی ہیں کہ وہ متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہونے کے باجود پنجاب میں ن لیگ کو سپورٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button