پاکستان

سپاہ صحابہ سے تعلق مسرور جھنگوی نااہل قرار/ احمد لدھیانوی سمیت دیگر اہل کس قانون کے تحت قرار ؟؟

شیعیت نیوز: جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے کالعدم سپاہ صحابہ کی حمایت یافتہ امیدوار مسرور نواز جھنگوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی اپیل خارج کر دی گئی۔ جھنگ کے رہائشی مسعود الحسن کی درخواست پر جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ مسرور نواز جھنگوی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جن کی وجہ سے یہ صادق اور امین نہیں رہے، جبکہ مسرور نواز جھنگوی کیخلاف 8 سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ درخواستگزار کے اعتراض کے باوجود ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔

درخواست میں اپیلٹ ٹربیونل سے استدعا کی گئی تھی کہ مسرور نواز جھنگوی کے کاغذات کی منظوری کالعدم قرار دی جائے۔ ٹربیونل سے مسرور نواز جھنگوی اور الیکشن کمشنر کو کل 25 جون کو طلب کیا تھا۔ مسرور نواز جھنگوی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں۔ مسرور نواز جھنگوی نے ٹربیونل کے روبرو موقف اختیار کیا کہ وہ رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے اثاثوں میں کوئی چیز نہیں چھپائی۔ مسرور نواز جھنگوی نے موقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے کالعدم سپاہ صحابہ سے نہیں۔ جس پر ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد انہیں الیکشن کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے شہری مسعودالحسن کی اپیل خارج کر دی۔

مسرور جھنگوی جب سپاہ صحابہ جیسی دہشتگرد جماعت سے تعلق ہونے پر نااہل قرار پاسکتا ہے جبکہ وہ اب جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرچکا ہے تو ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنے احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی ،معاویہ اعظم اور ملک بھر میں کھڑے تکفیری دہشتگرد وں کو کسی قانوں کے تحت اہل قرار دیا ہے؟؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button