دنیا

نیدر لینڈ کی پارلیمنٹ میں حضر ت محمد (ص) کے گستاخانہ کارٹوں پر مبنی نمائش کا اعلان

شیعیت نیوز: دشمن اسلام حضرت محمد (ص) کی ذات پاک کے خلاف مسلسل گستاخیاں کررہا ہے، ایک بار پھر پورپین یونین کےممبر ملک ہا لینڈ میں رسول اللہ (ص) کے گستاخانہ کارٹون بنانے کا مقابلےکیا جارہا ہے جس میں دنیابھر سے حضر ت (ص) کے گستاخانہ کارٹوں بناکر بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے، یہ مقابلہ ہا لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسی سال منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قانوں کسی بھی مذہب اور انکی شخصیات کے احترام کا پابند کرتا ہے، لیکن گذشتہ کئی سالوں سے محض مسلمانوں کے آخری بنی (ص) کی شان میںمنظم گستاخی کی جارہی ہے جسکا ہدف یورپ اور دیگر مذاہب کے خلاف مسلمانوں کے جذبات و شدت پسندی کو ابھارنا ہے،تاکہ شیطانی قوتیں اپنے مغموم مقاصد حاصل کرسکیں۔

لہذا اس حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعہ ہالینڈ کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہئے اور اس مسئلہ کو عالمی سطح پر بلند ہونا چاہئے تاکہ اس گستاخانہ نمائش و مقابلہ سے قبل ہی اس کو روکا جاسکے۔

دوسری جانب پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button