پاکستان

تبدیلی کے لئے اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، فضل الرحمن/ سوال : کون سا اسلام ؟؟

شیعیت نیوز: ایم ایم اے کے صدر مولوی فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، ہم اپنی شناخت کو پوری دنیا کےسامنے لانا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی ہم سےچھینی جارہی ہے، اگر عالمی قوتیں ہمیں پھر سے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں تو آپ یہ چیلنج قبول کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ ہمارے مقابلے میں ہیں وہ مغربی نظریہ رکھتے ہیں، ہم اپنی حیا اور روایات کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مغرب پھر سے ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے، ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہے۔

سوال یہ ہے کہ مولانا صاحب کون سے اسلام کا پرچم بلند کرنا چاہیتے ہیں امریکی اسلام یا اسلام محمدی، چونکہ متحدہ مجلس عمل کے ہی ایک اور سینئر رہنماء جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کچھ دنوں قبل ہی ایک تقریر میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں امریکا کی حمایت سے حاصل کردہ حکومت نہیں چاہئے۔

تجزیہ کاروں نے اس بیان پر کہا تھا کہ شاید مولانا فضل الرحمن کی امریکا سے ڈیل ہوئی ہے جس پر سراج الحق نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اسلام یعنی داعشی اسلام ہے جو شدت پسندی اور تکفیریت کے ذریعہ اسلام ناب محمد ی کو ختم کرنا چاہتا ہے، جبکہ فضل الرحمن کی تکفیریت سے قربت بہت پرانی ہے، تو کیا فضل الرحمن تکفیری اسلام کا پرچم پاکستان میں سربلند کرنا چاہتے ہیں؟؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button