مقالہ جات

کیا حضرت علیؑ حضرت محمدﷺ کے علاوہ باقی تمام انبیا سے افضل ہیں؟

مشہور اہلسنت محدث حاکم نیشاپوری نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے کہ:

حدثنا أبو الحسن محمد بن المظفر الحافظ قال حدثنا عبد الله بن محمد بن غزوان قال ثنا علي بن جابر قال ثنا محمد بن خالد بن عبد الله قال ثنا محمد بن فضيل قال ثنا محمد بن سوقة عن إبراهيم عن الأسود عن عبد الله قال قال النبی صلى الله عليه و سلم يا عبد الله أتانی ملك فقال يا محمد وسئل من أرسلنا من قبلك من رسلنا على ما بعثوا قال قلت على ما بعثوا قال على ولايتك و ولاية علی بن أبی طالب قال الحاكم تفرد به علی بن جابر عن محمد بن خالد عن محمد بن فضی و لم نكتبه الا عن بن مظفر و هو عندنا حافظ ثقة مأمون۔

حضرت عبد اللہ نے رسول خدا ﷺ سے نقل کیا ہے کہ: انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے عبد اللہ، ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا کہ: اے محمد (ص) آپ سے پہلے جو انبیاء مبعوث ہوئے ہیں، ان سے سوال کریں کہ وہ سب کس چیز پر مبعوث کیے گئے تھے ؟ رسول خداﷺ نے کہا کہ میں نے فرشتے سے پوچھا کہ کس چیز پر مبعوث کیے گئے تھے ؟ فرشتے نے کہا کہ: اے رسول خدا آپ اور علی ابن ابی طالب کی ولایت پر تمام انبیاء مبعوث کیے گئے تھے۔

أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحاكم النيشاپوری، معرفة علوم الحديث ج 1 ص 95 الوفاة: 405 ، دار النشر : دار الكتب العلمية، بيروت – 1397هـ – 1977م ، الطبعة : الثانية

مفتی حنیف قریشی سے گزارش ہے کہ ٹی وی پروگرام میں آنے سے پہلے کم از کم اپنی ہی کتابیں کھنگال لیں ـ یا تو اپنی زبان سے شیعوں کے خلاف زہر اگلنے سے پرہیز کریں یا اپنے جید علماء جنہوں نے اپنی کتابوں میں یہ روایات نقل کی ہیں اُن پر بھی فتوے لگانے کی جرات کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button