یمن

طائف کا کنٹرول یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھ میں

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے طائف پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحدیدہ صوبے کے علاقے حیس میں سعودی آلہ کاروں کی فوجی گاڑیوں کو منہدم کر کے 4 سعودی آلہ کاروں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔

سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی شہہ پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، ‌فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں اورکئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے تاہم یمنی عوام اور فوج کی استقامت کے نتیجے میں اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button