پاکستان

ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے، آرمی چیف

شیعیت نیوز:  بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن اور استحکام کے راستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا‘ ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے‘نوجوان سیاسی وجمہوری سرگرمیوں میں حصہ لیں ‘فاٹاکے انضمام سے علاقے میں استحکام اورپائیدارامن آئے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ نوجوان افسران کی آپریشنز میں کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ اپنے پیشہ میں آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھیں۔ بعد میں بری فوج کے سربراہ نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک۔افغان سرحد پر بلوچستان کے علاقوں میں سرحدی باڑ لگانے پر پیشرفت، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ اور خوشحال بلوچستان اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سماجی، اقتصادی ترقی اور سیکورٹی کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button