دنیا

اسرائیل اور سعودی عرب انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو روکنے میں ناکام رہے:صیہونی تجزیہ کار

صیہونی تجزیہ کاروں نےاعتراف کیا ہے کہ لبنان میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی کوششیں اورریاض کے پیٹروڈالرس انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی کو روکنے میں ناکام رہے۔صیہونی تجزیہ کاروں نےاعتراف کیا کہ لبنان میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی کوششیں اورریاض کے پیٹروڈالرس انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی کو روکنے میں ناکام رہے۔

لبنان کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اکثر صیہونی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا کہ حالیہ انتخابی نتائج سے لبنانی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیل اورشام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کی حامی ہے۔صیہونی تجزیہ کاروں نے کہاکہ تحریک مقاومت اوراسکے مقامی اتحادی مقاومت کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صیہونی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا کہ لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج قدس کی قابض صیہونی رژیم کے مفادات کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دعوے شامی جنگ میں حزب اللہ کمزور پڑی ہے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ مغرب کے حمایت یافتہ وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button