مقبوضہ فلسطین

ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت اور صلاحیت نہیں:ایہود اولمرٹ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت اور صلاحیت نہیں ہے۔ اسرائیل کے سابق وزير اعظم نے نیویارک میں صہیونی اخبار جروزالم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں 2007 میں شام پر اسرائیل کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل ایسا حملہ ایران پر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

ایہود اولمرٹ نے کہا کہ ہم نے 2007 میں شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کیا لیکن ایسا حملہ ہم ایران پر نہیں کرسکتے ۔ اولمرٹ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا متبادل موجود ہے تو اس میں تبدیلی ہونی چاہیے لیکن اگر اس کا کوئی متبادل موجود نہیں تو پھر اسے ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button