ایران

آیت اللہ سید علی خامنہ کی ایرانی فوج کو پوری قوت سے ترقی کا سلسلہ جاری رکھنے کی تاکید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فوج کےسربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے اتحاد پر مبنی بیان کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی فوج کی ترقی کا سلسلہ پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کے سابق کمانڈروں کے تجربات اور موجودہ نوجوان فوجیوں کے درخشاں مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فوج میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ پوری طاقت اور قدرت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے تاکہ کل کی فوج ، آج کی فوج کی نسبت قوی تر ، مؤثر تر اور انقلابی تر ثابت ہو۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بری فوج کے دن کی مناسبت سے ملاقات میں فوجی جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی ترقی، پیشرفت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی تمام خلاقیتوں ، ظرفیتوں اور صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کے سربراہ کے اتحاد پر مبنی بیان کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: فوجی سربراہ کا بیان ان کی باطنی خوبی اور شاندار مدیریت کا عکاس ہے اور یہی چیزعوام میں فوج کی زیادہ سے زیادہ محبوبیت کا سبب بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button