پاکستان

پاراچنار، میرالی میں شہید ہونیوالے اہلکار کے جسد خاکی کو انکے آبائی گاوں پہنچا دیا گیا

شیعیت نیوز: پاراچنار سے تعلق رکھنے والے میرالی میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار شہید شرافت علی کے جسد خاکی کو پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ پہنچادیا گیا۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں شہید کا جسد خاکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکے آبائی گاوں پیواڑ لے جایا گیا، شہید اہلکار کو کرم ملیشیا کے اہلکاروں نے سلامی دیتے ہوئے سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے دفن کیا۔ جنازے میں سکیورٹی فورسز کے اعلٰی عہدیدار، مقامی عمائدین، علماء کرام اور دیگر مقامی لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شہید شرافت علی میرالی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ میں ڈیوٹی پر مامور تھے، کہ اسی اثناء میں پہلے سے نصب شدہ بارودی سرنگ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شرافت علی شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button