دنیا

امریکا کا برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ ، دمشق میں جنگی ترانے بجادیئے گئے

حملوں کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہتے شہریوں پر شام کی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنایا ۔

امریکا کے ٹاما ہاک کروز میزائلز، برطانیہ کے اسٹروم شیڈو میزائلز نے دمشق اور حمص کے قریب مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

امریکا کے دفاعی حکام کے مطابق حملے میں شام کے سائنسی تحقیقی ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب شامی سرکاری چینل ” الفضائية السورية ” نے خبردار کیا ہے، کہ جب تک سرکاری چینل سے رسمی طور پر بیان جاری نہیں ہوتا، کسی بھی چینل کے خبر پہ کان دھریں۔ چونکہ بعض جگہوں پر مبالغے سے کام لیا گیاہے۔

جبکہ دمشق شہر کی حالت دینی ہے، ہر جگہ شامی پرچم لہرایا گیا ہے، ہر چوک پہ جنگی ترانے چل رہے، گاڑیوں پہ شامی پرچم کے ساتھ شامی صدر جناب بشار الاسد کی تصاویر آویزاں ہے، اور حکومت کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button