پاکستان

دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں اجاگرکرنے کیلئےکانفرنس منگل سے شروع ہوگی

شیعیت نیوز: دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور کامرانیوں کی داستان عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے سلسلے میں منگل 3اپریل سے تین روزہ عالمی کانفرنس شروع ہوگی۔3روزہ کانفرنس سےسابق سفارتکار ، ماہرین ،سیاسی شخصیات خطاب کرینگی ،ڈی جی ایم او،صدر آزادکشمیر بریفنگ دینگے، نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس کے انتظامات اور تفصیل کے حوالے سے جمعہ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیکٹا کے کوآرڈی نیٹر احسان غنی نے بتایا کہ 2010 میں دہشت گردی کے سالانہ 2ہزار سےزائد واقعات رونما ہوتے تھے مگر 2017 کی تعداد 750 ہے۔ پا کستا ن دہشت گردی اورانتہا پسندی پر بہت حد تک قابو پایا جاچکا ہے، قانون نافذ کرنے والے 19 ادارے اور 30 خفیہ ایجنسیاں معلومات کا تبادلہ کررہی ہیں۔ افغا نستا ن میں 1979ء سے حالات خراب ہیں اور مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان آگئی ہے، چاہئے تو تھا کہ اس وقت ہم اپنی پناہ گزین پالیسی ترتیب دیتے مگر سخت حالات کے باوجود پاکستانی قوم نہ صرف افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہی ہے، ہنستے مسکراتے ترقی کی راہ پر گامزن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button