پاکستان

یوم پاکستان: مسلح افواج کی شاندار پریڈ

شیعت نیوز: قرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر آج ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور اس عزم کے ساتھ منایا رہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے شروع ہوئی، جس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی۔

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے جب کہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے بھی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔

پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لیا۔

ملک میں تیار کیے گئے جے ایف -17 تھنڈر طیارے سمیت لڑاکا طیارے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

علی الصبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

بعدازاں لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی ہوا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button