سعودی عرب

ریاض پولیس کے سربراہ اور کئی پولیس افسر گرفتار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے پولیس سربراہ اور کئی اعلی پولیس افسروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے کا یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ ریاض پولیس کے سربراہ عبدالعزیز الزمامی کو چند روز قبل برطرف کر دیا گیا تھا۔

ریاض پولیس کے سربراہ کے ساتھ ساتھ اس شہر کے کئی اعلی پولیس افسروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں ریاض کے علاقے العلیا کے تھانیدار الشملانی العنزی اور المعذر علاقے کے اعلی پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ان پولیس افسروں پر کرپشن میں ملوث ہونے اور اختیارات و اقتدار کا غلط فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے ملک میں کچھ ماہ قبل کرپشن و بدعنوانی کے خلاف ایک تحریک شروع کی ہے جس کے دوران سعودی عرب میں گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے جن میں سعودی شہزادے بھی شامل ہیں، جن میں سے بعض کو رقم کی ادائیگی کے بعد رہا بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button