پاکستان

لاہور: بانی آئی ایس او شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی کی 23وین برسی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ برسی کے حوالے سے 2 روزہ مرکزی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میںآج سے شروع ہورہی ہے۔ برسی کے پہلے روز شب شہداء و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہید کے ورثاء بھی شریک ہونگے جبکہ برسی کے دوسرے روز میں امامیہ اسکائوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا، جس کے بعد سیمینار ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، سینیئر برادران اور آئی ایس او کے سابقہ اور موجودہ عہدیداران شریک ہوں گے۔ سیمینار کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی کریں گے جبکہ سابق مرکزی صدور بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔ برسی کے انچارج مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے بتایا کہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ایک سو سے زائد امامیہ اسکائوٹس سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button