دنیا

دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے اسکول سے 110 لڑکیوں کو اغوا کر لیا

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) بوکوحرام کے متعدد دہشت گردوں نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا تھا اور حملے کے بعد سے اب تک 110 بچیاں غائب ہیں۔واضح رہے کہ بوکوحرام نے 2014 میں 270 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔بوکو حرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں مغربی تعلیم جائز نہیں ہے اسی وجہ سے ان طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکوحرام کافی عرصے سے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے کیمرون، نائجیریا، چاڈ اور نیجر میں ہونے والےحملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button