مشرق وسطی

بحرین ، 2 مزید بے گناہ جوانوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کے تحت کاروائیاں جاری ہیں ۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات پر سنگین نوعیت کی سزائیں سنائی اور دی جا رہی ہیں۔اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق آل خلیفہ کی قائم کردہ بحرین کی نظر ثانی عدالت نے بحرین کے 2 انقلابی جوانوں کو حکومتی الزامات کی بنا پر سزائے موت دینے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی گئی ہے اور سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

قبل ازیں ایک بحرینی عدالت نے ان دو شیعہ انقلابی جوانوں کو ایک غیر ملکی پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے حکومتی بے بنیاد الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔ا س کیس میں دو دوسرے افراد کو 3 سے 7 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام اور سماجی انصاف کے لئے پر امن جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب بحرین کی امریکہ نواز حکومت اپنے شہریوں کے جمہوری حقوق کو مسلسل پامال کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button