پاکستان

ڈی آئی خان: شیعہ اکابرین کا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد کریم خان سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد کریم خان کے زیر صدارت اہل تشیع کے وفد کے ساتھ تعریفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ میں علامہ محمد رمضان توقیر، ضلعی ممبر سید سجاد شیرازی، تحصیل ممبر سید تحسین علمدار، سید مشتاق شیرازی، سید انصار علی زیدی، سید فیاض بخاری، اظہر قتیل، اظہر حسین، بشیرجڑیہ، سید حسنین شاہ سمیت ڈیرہ شہر وتحصیل پہاڑپور، کلاچی اور پروا کے عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیعہ اکابرین کے وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان اور ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی آئی جی کو آگا ہ کیا اور امن و امن کے قیام کے حوالے سے فردا فردا اپنی تجاویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ سُنی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں ہے۔ ڈیرہ کے لوگ امن پسند ہیں اور تمام مسالک کے لوگ محبت اور امن سے رہ رہے ہیں۔

کچھ عناصر اس پُرامن شہر کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں وہ لوگ نہ صرف اس پُرامن شہر کے بلکہ اس ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ہم انشاء اللہ امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس سلسلے میں ڈیرہ پولیس، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ڈیرہ محمد کریم خان نے تمام اکابرین و عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کا امن قائم کرنا ہمارا قانونی و اخلاقی فرض ہے۔ یہاں کے لوگوں کو تحفظ دینا اُن کی ہر طرح کی مدد کرنا ہماری ڈیوٹی ہے انہوں نے کہا کہ جو عناصر اس پُرامن شہر کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں اُن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انشاء للہ ان عناصر کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button